ذوالفقار علی کے معاملے پر انڈونیشاء کی حکومت سے رابطے میں ہیں، ذوالفقار علی کی گرفتاری کی وجوہات ٹیکنیکل ہیں،انڈونیشیاء کی سپریم کورٹ نے بھی سزا کو برقرار رکھا ہوا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

بدھ 27 جولائی 2016 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی کے معاملے پر انڈونیشاء کی حکومت سے رابطے میں ہیں اور ذوالفقار علی کی گرفتاری کی وجوہات ٹیکنیکل ہیں،انڈونیشیاء کی سپریم کورٹ نے بھی ذوالفقار علی کی سزا کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی 2004سے منشیات سمگلنگ کیس میں انڈونیشیاء میں زیر حراست ہے اور 2004سے ہی انڈونیشیاء میں پاکستان کا سفارت خانہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کو دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سیاسی سطح پر اٹھایا گیا ہے،ذوالفقار علی کا کیس مختلف قانونی مراحل سے گزراہے اور انڈونیشیاء کی سپریم کورٹ نے بھی ذوالفقار علی کی سزا کو برقرار رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی نے انڈونیشیا کے صدر سے رحم کی اپیل نہیں کی اور پاکستان ذوالفقار علی کی وطن واپسی کیلئے مسلسل کوشش کر رہاہے۔

متعلقہ عنوان :