پنجاب حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی ‘سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 27 جولائی 2016 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی ‘سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبادلوں پر پابندی مرحلہ وار اٹھائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں گریڈ نو سے سولہ تک سے 27جولائی کو پابندی ختم ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں گریڈ سترہ سے اوپر کے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی 19اگست کو ختم ہوگی۔ واضح رہے کہ پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر 2015سے پابند ی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :