پاک بھارت بارڈر سیکورٹی فورسز اجلاس‘ سر حدی سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کر نے ‘مشتر کہ اعلامیہ (کل) جاری ہوگا

رینجرز پنجاب کا بھارتی بارڈ ر سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائر نگ اور دیگر سر حدی امور کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج دونوں ممالک کے در میان غلطی سے بارڈر پاس کر نے جانیوالو ں کی واپسی‘سمگلنگ ‘ ‘غیر قانونی بارڈر کراسنگ ‘غیر قانونی تعمیرات پر بھی بات چیت کی گئی

بدھ 27 جولائی 2016 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاک بھارت بارڈر سیکورٹی فورسز نے مذاکرات کے دوران آئندہ سر حدی سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کر نے پر اتفاق کرلیا ‘ مشترکہ اعلامیہ آج (جمعرات ) اجلاس کے اختتام پر جاری کیا جائے گا‘پاکستان رینجرز پنجاب کا بھارتی بارڈ ر سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائر نگ اور دیگر سر حدی امور کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج جبکہ دونوں ممالک کے در میان غلطی سے بارڈر پاس کر نے جانیوالو ں کی واپسی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز رینجرز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پاک بھارت سر حدی فورسز کا ششمائی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی بی ایس ایف شری کر شن کمار شر مانے کی دونوں ممالک کیکسٹم ، انسداد منشیات، ریلوے، امیگریشن سمیت دیگر نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں اجلاس میں سیز فائرکی خلاف ورزیوں ، سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈرکراسنگ پر بات چیت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بارڈر کے دونوں جانب مارے جانے والے سمگلرز کی تعداد اور تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے دونوں ممالک کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے دو روزہ ششماہی اجلاس کا پہلا روز ہے اور کل جمعرات اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جب کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائر نگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائر نگ کا سلسلہ بند کیا جا نا چاہیے جسکے بعد دونوں ممالک نے سر حدی سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کر نے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ منشیات سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے اقدامات کو سخت بنایا جا ئیگا ۔