الباحہ میں ٹریفک حادثات روکنے کے لیئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

بدھ 27 جولائی 2016 17:27

الباحہ میں ٹریفک حادثات روکنے کے لیئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

الباحہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): سعودی عرب میں سطح سمندر سے 2000میٹر بلند مقام الباح عقبہ میں ٹریفک حادثات روزانہ کا معمول ہیں۔ سیاحوں کے لیئے بہترین جگہ ہو نے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الباح عقبہ پر حفاظتی انتظامات کو بہتر سے بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائیگا۔

سڑکوں پرلگائے گئے سائن بورڈ پرانے ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلیئے ان کو بدلا جا رہاہے۔ الباحہ جانے والی ٹنل نمبر 11کو 25سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے لیکر اب تک اس کی حالت خراب ہو چکی ہے ۔ اس میں لائٹس کو چالو کرنا اور رنگ روغن کرنا ضروری ہو گیاہے ۔ روشنی کم ہونے کی وجہ سے اکثر یہاں حادثات ہو تے رہتے ہیں۔ جبکہ ٹنل نمبر 16اور17پر بھی متعدد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے سادہ کپڑوں میں اس سڑک کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکار کھڑے کرنے کا پروگرام بنا یا تا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو پکڑا جاسکے ۔