پی ایس او کا گردشی قرضہ 146 ارب 60 کروڑ روپے ہے‘ پچھلے ڈیڑھ سال میں اس میں اضافہ نہیں ہوا
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالامیں وقفہ سوالات کے دوران جواب
بدھ 27 جولائی 2016 17:13
اسلام آباد ۔ 27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 146 ارب 60 کروڑ روپے ہے‘ حکومت نے کوشش کی ہے کہ گردشی قرضے میں کمی لائی جائے‘ پچھلے ڈیڑھ سال میں اس میں اضافہ نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر تنویر خان‘ الیاس احمد بلور اور رحمان ملک کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت پی ایس او کا گردشی قرضہ 146 ارب 60 کروڑ روپے ہے جن میں سے حکومت کے ذمہ 9 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ واپڈا‘ پیپکو‘ حبکو اور کیپکو کے ذمہ 555 ارب روپے کے کلیمز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے جو جنوری 2015ء کے آغاز پر 181 ارب روپے تھا جو اب کم ہو کر 146 ارب روپے پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوشش کی ہے کہ گردشی قرضے میں کمی لائی جائے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں اس میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوری 2015ء میں بجلی کے شعبے کی طرف سے 40 ارب فراہم کئے۔ سات فروری 2015ء سے 20 جولائی 2016ء کے درمیان پی ایس او کی جانب سے بجلی کے شعبے کو 308 ارب روپے میں سے 293 ارب روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.