ڈیپوٹیشن پر کسی دوسرے محکمہ میں افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کوئی غلط اقدام نہیں، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 27 جولائی 2016 17:11

اسلام آباد ۔ 27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 10 ‘ سٹیٹ آفس میں کام کرنے والوں کی تعداد 11 ہے‘ ڈیپوٹیشن پر کسی دوسرے محکمہ میں افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کوئی غلط اقدام نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین‘ اعظم سواتی اور سینیٹر سراج الحق کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 10 اور سٹیٹ آفس میں کام کرنے والوں کی تعداد 11 ہے۔ ڈیپوٹیشن پر کسی دوسرے محکمہ میں افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کوئی غلط اقدام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو جہاں مالی مفاد نظر آئے گا۔ اس محکمے میں جائے گا لیکن حکومت اگر ڈیپوٹیشن پر پابندی لگا دے تو پھر کوئی بھی ملازم دوسرے محکمے میں نہیں جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :