اسلام آباد میں لڑکیوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کیلئے ماڈل دینی مدرسہ 2002ء سے کام کررہا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

بدھ 27 جولائی 2016 17:11

اسلام آباد ۔ 27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لڑکیوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کیلئے ایک ماڈل دینی مدرسہ 2002ء سے کام کر رہا ہے ‘ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی دینی مدارس قائم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان‘ اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد میں لڑکیوں کو دینی تعلیم فراہم کرنے کیلئے ایک ماڈل دینی مدرسہ قائم کیا گیا جو 2002ء سے کام کر رہا ہے۔

اس مدرسے میں 450 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی دینی مدارس قائم کئے جائیں۔ اس طرح مدارس بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے مدارس کو بھی اس کے ساتھ منسلک کیا جائے تاہم دوسرے مدارس کے منتظمین نے ابھی تک ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ کسی دوسرے صوبے سے فی الحال اس سلسلے میں تعاون کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :