ابو ظہبی:اماراتی شہری نے مہمانوں کے لیئے کھجور کے درخت پر بیٹھنے کا انتظام کر لیا

بدھ 27 جولائی 2016 17:11

ابو ظہبی:اماراتی شہری نے مہمانوں کے لیئے کھجور کے درخت پر بیٹھنے کا ..

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): ابو ظہبی کے مشرقی علاقے لِیوہ کے رہائشی اماراتی شہری نے اپنے دوستوں کی دعوت اوربیٹھنے کے لیئے 6میٹر اونچے کھجور کے درخت پر جگہ بنا لی۔ اماراتی شہری نے اپنے کھجوروں کے فارم میں کھجور کے ایک اونچے درخت پر آہنی سلاخوں سے بنی ہوئی بیٹھنے کی جگہ بنائی ہے ۔ اس مجلس پر اماراتی طریقے سے چٹائیاں بھی بچھائی ہوئیں ۔

اماراتی شہری المضروعی کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ سب سے ہٹ کر کوئی کام کروں ۔

(جاری ہے)

بس ایک دن اچانک میرے ذہن میں ایسی مجلس بنانے کا خیال آیا۔ اب ہمارے سارے گھر والے بھی اس پر آکر بیٹھتے ہیں ۔اور میں اپنے دوستوں کو بھی دعوت دیتا رہتا ہوں ۔ یہاں پر آس پاس لگی تازہ کھجوروں کو اتار کر کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ مجلس بنانے پر 15000درہم لاگت آئی ہے ۔اس کو بنانے میں صرف پندرہ دن لگے ہیں۔ بنانے کے دوران اس کی مضبوطی پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔ اماراتی شہری کے فارم میں تقریباََ 800کھجور کے درخت ہیں۔ جن پر 50اقسام کی کھجوریں اگائی جاتیں ہیں۔ پروفیشنل فارمر ہونے کے ناطے امارات کے مشہور کھجور میلے ” لیوا‘ ‘ کو دو بار جیت چکا ہے ۔