اساتذہ کیلئے خوشخبری:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تقرری و تبادلوں پر پابندی اٹھالی ۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 جولائی 2016 16:55

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی2016ء) :اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تقرری و تبادلوں پر پابندی اٹھالی ہے۔ذرائع کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے تحت سکولوں کے اساتذہ سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ،ایس ایس ٹی،ای ایس ٹی اور پی ایس ٹیز27جولائی سے 13اگست جبکہ سکولوں کے سربراہان 19اگست تا 5ستمبرتک اپنی من پسند جگہوں پر تقرری یا تبادلے کیلئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق اساتذہ کی تقرریاں یا تبادلے قواعدو ضوابط کے تحت ہونگے۔اساتذہ کو تقرری یا تبادلے کی جگہ پر 27 تا 31اگست جبکہ سکولوں کے سربراہان،ہیڈماسٹرز یا پرنسپلز کو 20 تا 26ستمبر حاضری یقینی بناناہوگی۔

متعلقہ عنوان :