بے شرم قاتل نے تفتیش کے دوران پولیس کو اپنا نام گوگل پر سرچ کرنے کی تجویز دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 16:54

بے شرم قاتل نے تفتیش کے دوران پولیس کو اپنا نام گوگل پر سرچ کرنے کی تجویز ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : بھارت میں ایک بے شرم اور سفاک قاتل نے تفتیش کے دوران پولیس کو اپنا نام گوگل پر سرچ کر کے وقت بچانے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم جامعہ ملیا اسلامیہ سے کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوسٹ گریجویشن کر چکا ہے۔ لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ شخص ایک غنڈہ اور خطرناک قاتل بن جائے گا۔

اویناش عرف امت کو سینٹرل بنک آف انڈیا میں چوری کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امت نے پولیس افسران کو تجویز دی کہ وہ اس کے بارے میں گوگل پر سرچ کر کے تمام معلومات حاصل کریں اور اپنا اور اس کا وقت بچائیں۔ 2003 میں والد کے قتل کے بعد سے اب تک امت اپنی ریاست میں 20 سے زائد قتل کر چکا ہے جبکہ امت کے نام سے جانا جانے والا یہ ملزم 3 سال جیل رہنے کے بعد رواں برس مارچ میں ضمانت پر رہا ہوا۔ گوگل پر جب امت کے نام سے سرچ کیا گیا تو امت کی کالی کرتوتوں کی ایک لمبی فہرست گوگل پر سامنے آ گئی۔ جو کہ اس کے پاگل پن ، سفاکیت اور بے شرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :