شارجہ: سِیوا نے تین نئے سمارٹ سنٹرز کھولنے کا عندیہ دے دیا

بدھ 27 جولائی 2016 16:51

شارجہ: سِیوا نے تین نئے سمارٹ سنٹرز کھولنے کا عندیہ دے دیا

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): شارجہ الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی ( سِیوا) نے شارجہ میں مختلف جگہوں پر تین نئے سمارٹ سنٹرز کھولنے کا عندیہ دیا ہے ۔ سیوا کے چئیرمین ڈاکٹر راشد اللیم نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے سنٹرز کے قیام کا مقصد اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ نئے منصوبے میں پرانے کسٹمرز سنٹر کو اپ َ گریڈ کرنا، مزید نئے سنٹر کھولنا بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سارے منصوبے کو مختلف مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔پہلی فیز میں تین نئے سمارٹ سنٹرز النوف،السیویاء،الرحمانیہ میں کھولے جارہے ہیں۔ نئے سنٹرز میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں چھ مزید سمارٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ڈاکٹر اللیم نے کہا کہ سیوا اب صارفین تک بل پہنچانے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کر رہی ہے ۔ صارفین کو بجلی اور پانی کے بل ایس ایم ایس کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔