ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کی زیر صدارت اجلاس ،کانسٹیبلز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ

بدھ 27 جولائی 2016 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کی صدارت میں سندھ پولیس ریکروٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ٹریفک پولیس میں کانسٹیبلز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کیئے گئے ۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ ، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان علی خواجہ ، لیفٹننٹ کرنل احمد امتیاز خان ہیڈکوارٹر فائیو کور کراچی اور اے آئی جی سیکیورٹی سندھ محمد عارف اسلم راؤ نے شرکت کی ۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کو بتایا کہ ٹریفک کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیئے صوبے بھر کے 26 ہزار سے زائد امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروکیورمنٹ کے تحت ٹیسٹ سروس خدمات فراہم کرنیوالے اداروں میں سے کسی ایک ادارے کا انتخاب کیا جائیگا اور بعد ازاں ٹریفک پولیس بھرتی کے لیئے فزیکل اور تحریری ٹیسٹ کی مد میں امیدواران سے فیس وصول کی جائیگی اور اس فیس کی تفصیلات بذریعہ پریس ریلیز امیدواران کے لیئے جاری کی جائینگی جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ دفتر آئی جی پی سے جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ پولیس ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق امیدواران کے لیئے تحریری امتحان کے 100 نمبر ہیں جس میں مطالعہ پاکستان ، کرنٹ افیئر اور اسلامیات کے باالترتیب 30،30 نمبر ، انگریزی اور اردو کے 5،5 نمبر شامل ہیں ۔ اسی طرح انٹرویو کے50 نمبر رکھے گئے ہیں جس میں فزیکل ٹیسٹ کے 30 جبکہ زبانی سوالات جوابات کے 20 نمبر شامل ہیں ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بڈنگ میں کامیاب قرار دیئے جانیوالے ٹیسٹ پروائیڈر اور سندھ پولیس کے مابین ریکروٹمنٹ کے جملہ امور کی تفصیلات پر مشتمل ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے جائیں گے۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق ٹریفک پولیس میں ریکروٹمنٹ کے خواہں ش مند تمام درخواست دہندگان کو شرکت کے لیئے باقاعدہ آگاہ کیا جائیگا جوکہ رواں سال ماہ اگست میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :