آئندہ 70 روز میں ملک میں بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں، شیخ رشید احمد

بدھ 27 جولائی 2016 16:45

آئندہ 70 روز میں ملک میں بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں، شیخ رشید احمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 70 روز میں ملک میں بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں۔پاناما لیکس اور کرپشن کرنے والوں نے پاکستان میں چوری کا بازار لگایا ہوا ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حکمرانوں کو فرار کا راستہ مل گیاہے۔

عوامی مسلم لیگ 13 اگست سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرے گی۔ بدھ کی دوپہرکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے طنزیہ لہجے میں کہا کہ سندھ حکومت پرانے چیچزمیں کینڈین کٹ لگا رہی ہے۔سندھ کا فیصلہ بیرون ملک میں بیٹھے ہوئے لوگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں سے ایک بار پھر این آر او ہوگیا ہے اور وہ پھر سے پاک ہونے جارہے ہیں ، پاکستان میں اب شفاف انتخابات کا انعقاد کسی صورت ممکن نہیں ہے کیونکہ حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن کمیشن میں اپنے آدمی نامزد کرواتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کراچی آپریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے جس میں رینجرز کا کردار بہت اہم ہے تاہم پوری ایم کیو ایم کے بجائے صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ امریکا میں کنڈیکٹر کا بیٹا میئر بن جاتا ہے مگر کراچی میں ایم کیو ایم کا رہنما میئر نہیں بن سکتا۔

متعلقہ عنوان :