دہشت گردوں کے ہاتھوں فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان قومی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

بدھ 27 جولائی 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو قومی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ،تدفین میں اہل خانہ ،رشتے داروں ،فوجیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کراچی میں دہشتگردی کاشکار2 فوجی نوجوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوشہروفیروز کے رہائشی اہلکار عبدالرزاق کو آہوں ،سسکیوں اور نعرہ تکبیر کی گونج میں آبائی گاؤں میں سپردخاک کیاگیا۔شہید عبدالرزاق کی تین برس قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بچی کے والد تھے۔عبدالرزاق نے سوگواران میں باپ، دوبہنوں اور بھائیوں کو چھوڑا ہے۔سپاہی خادم حسین ابڑو کو دادو میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سفرسپردخاک کیاگیا۔شہید خادم حسین نے سوگواران میں بیوی اور چار بھائی چھوڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :