کوشش ہوگی سب کو ساتھ لے کر چلوں ،بڑوں سے رہنمائی لیتا رہوں گا،سید مراد علی شاہ

بدھ 27 جولائی 2016 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء)نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں ۔اپنے بڑوں سے رہنمائی لیتا رہوں گا ۔صوبے میں امن و امان کا قیام پہلی ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر ایک کا آئینی حق ہے ۔خواہش ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں ۔پارٹی پالیسی کے مطابق چلوں گا ۔پارٹی قیادت جو بھی ہدایت دے گی اس پر عمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن اس وقت ہی کامیاب ہوگا جب سب اپنا کردار ادا کریں گے ۔اپوزیشن ہی نہیں سندھ کے ہر فردکی حمایت درکار ہے ۔