وفاقی وزیر داخلہ کا جہلم میں برطانوی نژاد خاتون کے قتل کا نوٹس ، تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 27 جولائی 2016 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جہلم میں برطانوی نژاد خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا۔آر پی او ،ڈی پی او جہلم کو اپنی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جہلم میں برطانوی نژاد خاتون کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او،ڈی پی او جہلم کو اپنی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انصاف اورقانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے،شفاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں اور واقعے کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :