سام سنگ الیکٹرانکس کے اسمارٹ UX سینٹر نے بائرزلیبارٹری آوٴٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 27 جولائی 2016 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے اسمارٹ یو ایکس سینٹر کیلئے بائرز لیبارٹری سمر2016ایوارڈ حاصل کرلیا ہے ۔اسمارٹ یو ایکس سینٹر پرنٹنگ انڈسٹری کا پہلا اینڈرائیڈ بیسڈ سسٹم ہے جو کہ صارف کو پرنٹر ،کمپیوٹر اور موبائل کے درمیان کسی بھی قسم کی دستاویزات کو اسٹور،فوٹو کاپی،پرنٹ،ایڈٹ یا ٹرانسفر کرنے کی سہولت میسر کرتا ہے ۔

بائرزلیبارٹری کا شمار دنیا کے سرکردہ ڈاکیومنٹ امیجنگ ہارڈ ویئر و سافٹ ویئر تجزیہ کار کے طور پر ہوتا ہے اور سام سنگ اسمارٹ یو ایکس سینٹر کو یہ اعلیٰ ریٹنگ سینٹر کی انفرادیت اور تخلیقات کے باعث دی گئی ہے جو کہ صارف کو تمام ضروری پرنٹنگ فنکشنز فراہم کرتے ہیں۔بائرز لیبارٹری کے ڈائریکٹر برائے آفس ورک فلو سالوشنز اینالیسس Jamie Bsales کا کہنا ہے کہ حقیقی اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یو آئی اور قابل رسائی ایپ اسٹور کے اشتراک کے باعث سام سنگ استعمال کنندہ،ری سیلرز اور آئی ٹی ایڈمنسٹریٹرز کیلئے بہترین چوائس ہے ،بائرز کو اس بات کا بھی یقین ہے کہ سام سنگ یو ایکس سینٹر صنعت کی ایک اعلیٰ تخلیق ثابت ہوگی ،یہ پرنٹنگ ایپ سینٹر اپنے MFPفیچرز میں اضافے کے خواشمند صارفین کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایپس اور widgets کم قیمت یا پھر کبھی کبھی مفت ڈاوٴن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکٹرانکس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے پرنٹنگ سالوشن بزنس David SW Song کا کہنا ہے کہ سال2014میں اپنے آغاز سے سام سنگ یو ایکس سینٹر دنیا بھر میں دفاتری تبدیلی کا محرک بنا ہوا ہے ، پرنٹنگ ٹاسک ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مشکلات سے پاک ڈیزائن کئے گئے اس پرنٹنگ ماحول نے دفاتری امور میں بہت ہی آسانیاں پیدا کردی ہیں اور آفس انوویشن میں انڈسٹری کی لیڈر کی حیثیت سے سام سنگ یوزر فرینڈلی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں رہے گا۔۔