احسن اقبال کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، گھنٹی بجاکر ایکسچینج کا آغاز کیا

سی پیک منصوبہ حکومتوں کے نہیں ریاستوں کے درمیان ہے،احسن اقبال

بدھ 27 جولائی 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی نوید سنا تے ہوئے کہا کہ سی پیک میں شامل توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، آئندہ سال سسٹم میں دس ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوگی. پاک چائنا کوریڈور منصوبہ حکومتوں کے نہیں ریاستوں کیدرمیان ہوا ہے۔وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور گھنٹی بجاکر اسٹاک ایکسچینج کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

ایشیا کی نمبر ون اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پرفارمنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کی بہترین ریٹنگ ایجنسیز موڈیز اور ایس اینڈ پیز امریکا کے بجائے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا جو ملکی ترقی کا ثبوت ہے۔پاک چائنا کوریڈورمنصوبے سے متعلق وفاقی وزیرکاکہنا تھا یہ منصوبہ حکومتوں کے نہیں دو ریاستوں کے درمیان ہے ، 2013کے مقابلے میں پاکستانی آج زیادہ محفوظ ہے. سی پیک منصوبے کے روٹس پر تحفظات دور ہوچکے ہیں، آئندہ انشاء اللہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا،تقریب میں چیئرمین پاکستان ایکسچینج منیر کمال ، ایم ڈی ندیم نقوی، عارف حبیب سمیت سینئر اسٹاک ممبران نے بھی شرکت کی.۔