ریاض:کام میں جان بوجھ کر تعطل پیدا کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی:وزارتِ میونسپل اوردیہی امور

بدھ 27 جولائی 2016 16:31

ریاض:کام میں جان بوجھ کر تعطل پیدا کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): سعودی وزارتِ میونسپل اوردیہی امور کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ایسے تمام سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ جو کسی بھی کام میں جان بوجھ کر تعطل یا دیر کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے اہلکاروں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے مختلف محکموں میں کاغذات مکمل ہونے میں دیر ہو جاتی ہے ۔جس سے ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ اس نئے قانون کو لاگو کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ۔ تاکہ وہ مختلف محکموں میں جا کر کام کی رفتار کا جائزہ لے سکیں۔ پبلک ایڈ منسٹریشن کے کاموں میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف جرمانے کیئے جانے سے کام کی رفتار تیز ہو گی۔