ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے سوشل ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا۔صدیق الفاروق

بدھ 27 جولائی 2016 16:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاور ق نے کہا ہے کہ محنت اور ایماننداری سے کام کرنے والے کو ہمیشہ عزت و کامیابی ملتی ہے بورڈ ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے سوشل ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے بورڈ کے سینئر ترین ڈرائیور محمد شبیر کی ریٹائز منٹ کے موقع پربورڈ آفس میں منعقدہ الوداعی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے کیں اس موقع پر سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،سٹاف افسر ظفر اقبال ،چیف کنٹرولر اکاونٹس ضیا اللہ خان نیازی کنٹرولر اکاؤنٹ محمد بوٹا،پی آراو عامر حسین ہاشمی کے علاوہ ثناء اللہ خان ،تنویر احمد ،محمد حسین ،ظہیر احمد ،اختر شاہ سمیت دیگر ڈرائیور ز و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ٹرسٹ بورڈ کے تمام ملازمین ہندو اور سکھوں کے عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و مہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈرائیور شبیر کی خدمات کو بھی خوب الفاظ میں سراہتے ہوئے خصوصی تحائف دیے۔