لاہور، داروغہ والا میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5افراد جھلس گئے

بدھ 27 جولائی 2016 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) باغبانپورہ کے علاقہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5افراد شدید جھلس گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا میں بجلی کے کھمبہ کے قریب ایک ریڑھی بان محمد اسلم دال چاول کی ریڑھی لگاتا ہے جہاں سے علاقے میں کام کرنے والے محنت کش کھانا کھاتے ہیں گزشتہ روز اس کی ریڑھی پر دال چاول کھارہے تھے کہ کھمبہ پر لگا ہوا ٹرانسفارمر ایک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اور ٹرانسفارمر کا ابلتا ہوا گرم تیل ریڑھی بان کے علاوہ دیگر چاروں افراد پر گرگیا جس کے باعث وہ شدید جھلس گئے پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کے عملہ نے ریڑھی بان سمیت پانچوں زخمیوں کو میوہسپتال منتقل کردیا ڈاکٹروں کے مطابق ریڑھی بان کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :