میڈیکل رپورٹ نے ایک آدمی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 16:27

میڈیکل رپورٹ نے ایک آدمی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

سری لنکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء): سری لنکا میں ایک میڈیکل رپورٹ نے ایک آدمی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مابیما کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 35 سالہ شخص ڈاکٹرز کی تجویز پر ٹیسٹ کے لیے ایک میڈیکل لیبارٹری میں اپنے خون اور پیشاب کے نمونے دینے پہنچا۔ جس کے بعد میڈیکل لیبارٹری کی رپورٹ نے مذکورہ شخص کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

تفتیش کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد متعدد افراد نے کسی دوسرے ذریعے اور لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ متعدد مریضوں نے بھی اس بات ی شکایت کی مذکورہ لیب کی فیس کہیں زیادہ ہے لیکن ڈاکٹرز کے تجویز کرنے پر انہیں مجبوراً وہیں جانا پڑتا ہے۔ تاہم اب وزارت صحت نے اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد یہ خبر اخباروں کی زینت بن گئی ہے۔