وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی کئی ہیں , صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ
بدھ 27 جولائی 2016 16:26
(جاری ہے)
صوبہ کا ہر ضلع بھی اپنی مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنابھی فلوٹ تیار کرے گا۔اضلاع کی سطح پر مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے افراد کو سند فضیلت عطا کی جائیگی۔ یوم آزادی پر موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، عوام دوست اقدامات اور پالیسیوں سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
اس امر کا اظہار انہوں نے آج مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی شہباز شریف 23مارچ کی کامیاب تقریبات کی طرح 14اگست کایوم آزادی کا دن بھی شاندا ر طریقے سے منانے کے متمنی ہیں اور اس مقصد کیلیے انہوں نے ایک سٹئیرنگ کمیٹی کوتشکیل دی ہے جو اس حوالے سے ا یوم پاکستان کی تمام تر تیاریوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تجدید عہد اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے عزم کے اظہار کا دن بھی ہے ۔ زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ اگلے ماہ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے پنجاب حکومت کے تمام محکمے وطن سے محبت کے اظہار کیلئے خصوصی پروگرام کریں گے۔محکمہ آرکائیو تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر تصاویر اور یادگار اشیا ء کی نمائش کرے گا۔ پبلک لائبریریز میں خصوصی تقاریب ہوں گی جن میں مطالعہ کاذوق و شوق رکھنے والے افراد کوسراہا جائے گا۔ ضلعی او ر ڈویژنل کی سطح پر تیا ر کیے جانے والے فلوٹس 4اگست تک نمائش کیلئے تیار کر لیے جائیں گے۔ یونین کونسل کی سطح پر نہ صرف قومی پرچم لہرائے جائیں گے بلکہ ساتھ ہی ایک بڑے برقی فلیکس پر متعلقہ یونین کونسل میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سیاسی کارکن بھر پور انداز میں جشن آزادی منانے کی تیاری کریں او ر ان تقریبات میں بھر پور حصہ لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.