سوات :کسٹم ایکٹ کے خلاف کل جماعتی اتحاداور تاجروں کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

بدھ 27 جولائی 2016 16:22

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) کسٹم ایکٹ کے خلاف کل جماعتی اتحاداور تاجروں کی کال پرڈیوثرن بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ،تمام کاروباری مراکز بندرہے ،ڈیوثرن بھر کے مرکزی چھوٹوں بڑ ے شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں ،کسٹم ایکٹ مستر د ،بھر پور مذاحمت کا اعلان ،کسٹم کے فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ ،کسٹم ایکٹ واپس لینے تک ڈیوثرن بھر میں مرحلہ وار احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ ،پانچ اگست کو ڈیوثرن بھر میں پہیہ جام اور دس اگست کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق کسٹم ایکٹ کے خلاف کل جماعتی اتحاد کی کال پر ملاکنڈ ڈیوثرن بھر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہا شٹرڈاون کے دورن تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ڈیوثرن بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کے طرح سوات میں بھی مین بازار مینگورہ چوک میں کل جماعتی اتحاداور تاجربرداری کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قیادت کے علاوہ تاجر برادری نے بھی شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈڈیوثرن جس کے عوام گزشتہ ایک عشرے سے مختلف مسائل ومشکلات سے دوچار رہے ہیں جس میں دہشت گردی ،سیلاب اور زلزلے میں یہاں کے عوام کا مالی وجانی نقصان ہوا ہے اور یہاں کی معیشت زوال پزیر ہوچکی ہے بجائے اس کے ملاکنڈ ڈیوثرن کے عوام کے مسائل کو صوبائی اور وفاقی حکومت حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھاتے اور یہاں کے عوام کو روزگار مہیاکرنے کے لئے صنعتیں لگاتے اور دیگر میگا پراجیکٹس کا قیام عمل میں لاتے لیکن اس کے برعکس یہاں پر صوبائی اور وفاقی حکومت نے عوام پرکسٹم ایکٹ کا ظالمانہ فیصلہ مسلط کیا مقررین نے کہا کہ سوات کا پاکستان میں ادغام کے وقت اُس وقت کے برسر اقتدار حکمرانوں او ر والی سوات کے مابین معاہدہ طے پایاتھا کہ سوات ٹیکس فری زون رہیگا اور یہاں پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں کیا جائیگا اور یہی صورتحال ڈیوثرن کے دیگراضلاع میں بھی ہے سوات بشمول ملاکنڈ ڈیوثرن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ اُس معاہدے کے خلا ف ورزی ہے جس کو ہرگز قبول نہیں کیا جائیگا ادھر مقررین نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی جس میں صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈیوثرن میں کسٹم ایکٹ کے بارے سمری بھجوائی اور بعد میں اس سے راہ فرار اختیار اسی طرح وفاقی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوثرن بھر کے عوام کے رائے کے خلاف اُنہوں نے کسٹم ایکٹ کا نفاذ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ سوات بشمول ملاکنڈ ڈیوثرن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیں اخر میں پانچ اگست کو ڈیوثرن میں پہیہ جام ہڑتال او ر دس اگست کو کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے فیصلے کوواپس نہ لینے کے خلاف اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاو س کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :