حج کرپشن کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے راؤ شکیل کی جائیداد کا تخمینہ لگانے کا حکم

بدھ 27 جولائی 2016 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق ڈائرکٹر جنرل حج راؤ شکیل کی لاہور میں جائیداد کی قیمت کاتخمینہ لگوانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جائیداد عائد جرمانے کی رقم کے برابر بنتی ہے تو اسے قبول کیا جائے،گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے متفرق درخواست پرکیس کی سماعت کی، سابق ڈی جی حج کی جانب سے ایڈووکیٹ قاضی مصباح الحسن عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے کہا کہ جیل رپورٹ کے مطابق راوٴ شکیل کی سزا کی مدت پوری ہو چکی ہے،صرف جرمانہ کی عدم ادائیگی کے باعث قید ہیں،راوٴ شکیل اپنی جائیداد ضبطگی کرانے کو تیار ہیں تاکہ جرمانے کی رقم ادا کی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے لاہور کی جائیداد پر اعتراض عائد کیا گیا ہے،اس پر عدالت نے کہا کہ اگر لاہور کی جائیداد عدالت کی طرف سے عائد جرمانے کی رقم کے برابر بنتی ہے تو اسے قبول کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق ڈائرکٹر جنرل حج راؤ شکیل کی لاہور میں جائیداد کی قیمت کاتخمینہ لگوانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ جائیداد عائد جرمانے کی رقم کے برابر بنتی ہے تو اسے قبول کیا جائے،واضح رہے کہ اسپیشل جج سنٹرل نے راوٴ شکیل کو مجموعی طور پر 15 کروڑ 13 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی،

متعلقہ عنوان :