امریکی سفا رتخا نے کی جانب سے غیر قانونی طورپر ڈپلومیٹک انکلیو میں 8 منزلہ عما رت کی تعمیر جاری

سیکورٹی خدشات کے با وجو د سی ڈی اے حکا م نے خا مو شی ا ختیا ر کر لی

بدھ 27 جولائی 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) امریکی سفا رتخا نے کی جانب سے غیر قانونی طورپر ڈپلومیٹک انکلیو میں 8 منزلہعما رت کی تعمیر جاری، سیکورٹی ایجنسیز نے سی ڈی اے انتظامیہ کو خط لکھ کر سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے رضا مندانہ طور پر آنکھیں بند کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے کرپٹ افسران کی جانب سے امریکن امبیسی کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ امبیسی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر 8 منزلہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جبکہ اس حوالے سے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے کیبنٹ ڈویژن کے ذریعے وزایر اعظم نواز شریف کو بھجوائی گئی سمری تاحال منظور نہیں ہو سکی ہے۔

آن لائن کو دستیاب دستاویزات کے مطابق خفیہ سیکورٹی ایجنسیز نے چیئرمین سی ڈی اے کو خط نمبر 531 میں انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ ” ریڈ زون اور کاسٹی ٹیوشن ایونیو کے گرد پارلیمنٹ ہاوٴس، پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ اور پرائم منسٹر سیکرٹریٹ سمیر دیگر گورنمٹ کے اہم اداروں کی عمارتیں موجود ہیں جو 3 یا 4 منزلہ ہیں تاہم اگر امریکن امبیسی اپنی عمارت 8 منزلہ تعمیر کرتی ہے تو عین ممکن ہے کہ آٹھویں منزل یا عمارت کے کسی بھی حصہ سے گورنمنٹ کے اہم اداروں کی خفیہ ریکارڈنگ یا مانیترنگ کی جائی “ تاہم سی ڈی اے انتظامیہ نے 2012 کی 11ویں بورڈ میٹنگ میں عمارت کی تعمیر اور لے آوٹ کے حوالے سے سمری کیبنٹ ڈویژن بھجوائی تھی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سمری وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے منظوری سے قبل ہی امریکن امبیسی سے سی ڈی اے بائے لائز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کر لی ہے جبکہ وزیر مملکت کی جانب سے تاحال اس کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکن امبیسی کل 1,734,212,23 سکوئر فٹ ایریا پر تعمیر ہے ۔ سیکورٹی ایجنسی کے ایک اعلیٰ آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکن امبیسی کی بلڈنگ سے گورنمنٹ کے اداروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے سیکورٹی ایجنسیز بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔

آن لائن کے رابطہ کرنے پر شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن شفی مروت نے بتایا کہ اس حوالے سے غیر قانونی طور پر تعمیر ہر عمارت کے خلاف ایکشن لیں گے تاہم امریکن امبیسی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ سی ڈی اے انتظامیہ کر چکی ہے۔۔۔ فرید صابری ۔

متعلقہ عنوان :