دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ امن پسند قوتوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے،یورپی ممالک امریکہ اور اس کے اتحاد یوں کو مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ رویہ اپنانا ہو گا، جرمنی ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں ہونے والے حملے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان فساد پیدا کرنے کی کوشش ہے،جس کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی وفدسے گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ امن پسند قوتوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے ۔ یورپی ممالک امریکہ اور اس کے اتحاد یوں کو مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ رویہ اپنانا ہو گا۔ جرمنی ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں ہونے والے حملے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان فساد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

جس کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔وہ اسلام آباد میں مختلف مذاہب کے قائدین کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کی عوام کو عالمی دنیا کی طرف سے انصاف مہیا نہ کیے جانے کے اثرات پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور جب تک شام ، عراق ، فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوتے دنیا میں امن کیلئے کی جانے والی کوششیں مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کی قیادت کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم کہنا ہو گا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس تمام صورتحال پر پاکستان علماء کونسل نے 18 اگست کو مختلف مذاہب اور مسالک کے قائدین کی اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کا نمائندہ اجلاس اسلام آباد میں بلایا ہے جس میں عالم اسلام کی صورتحال ، مدینہ منورہ میں ہونے والا خود کش حملہ اور اہم قومی اور عالمی امور پر متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :