پاکستان نیوی کے کموڈورسیّد اسد کریم کوریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

بدھ 27 جولائی 2016 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان نیوی کے کموڈورسیّد اسد کریم کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل سیّد اسدکریم نے 1984میں پاکستان نیوی کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اوراور برطانیہ کے رائل ملٹری کالج آف سائنس کے گریجویٹ ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی کرین فیلڈ (Cranfield)یونیورسٹی سے ڈیفنس لاجسٹکس مینجمنٹ اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

امتیازی تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر سبمیرین سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسرنیول سٹورز ڈپو،ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی) اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( ورکس ) شامل ہیں۔موجودہ وقت میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( سپلائی) کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے۔ غیر معمولی کار کردگی اور شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :