ابو ظہبی:لائسنس کی خلاف ورزی کرنیوالی 43 کمپنیاں سِیل

بدھ 27 جولائی 2016 16:08

ابو ظہبی:لائسنس کی خلاف ورزی کرنیوالی 43 کمپنیاں سِیل

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): ابو ظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ (اے ڈی ڈی ای ڈی) کے اہلکاروں نے چھ ماہ کے دوران لائسنس کی خلاف ورزی کرنیوالی 43 فرموں کو بندکیا ۔ ان فرموں میں ریسٹورینٹس، مساج پارلر بھی شامل ہیں۔ اے ڈی ڈی ای ڈی کی طرف سے بند کیئے جانے والی تمام کمپنیوں ، دوکانوں کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا اور ان کی بندش کے خلاف کسی بھی عدالت میں اپیل نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

بند کی جانے والی کمپنیوں یا فرموں میں ویٹرنری میڈیسن کمپنی، مساج پارلر، آٹو ٹائر، فوڈ ، سپئیر پارٹس اور متعدد فرمیں شامل ہیں۔ العین کے علاقے میں چھ فرموں کو بند کیا گیا۔ کمرشل ایکٹیویٹی ایکٹ2009 کی خلاف ورزی کرنے والی فرموں کو بند کیا گیا ہے ۔ اے ڈی ڈی ای ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان تمام فرموں کو پہلے کئی دفعہ وارننگ جاری کی گئی تھیں۔ لیکن ان فرم مالکان نے اے ڈی ڈی ای ڈی کی طرف سے جاری احکامات پر عمل نہیں کیا ۔جس کے باعث ان تمام فرموں کو سِیل یا بند کیا گیا ہے۔