بائیو ماس گیسی فکیشن ٹیکنالوجی سے گھریلو ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی، ٹیکنالوجی سے صنعتوں کی ضروریات بھی پوری کی جاسکتی ہیں،نسٹ یونیورسٹی عالمی تنظیم یونیڈو کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویرکا بائیو ماس گیسی فکیشن ٹیکنالوجی ایکسپو سے خطاب

بدھ 27 جولائی 2016 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر نے کہا ہے کہ بائیو ماس گیسی فکیشن ٹیکنالوجی سے گھریلو ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی اور ٹیکنالوجی سے صنعتوں کی ضروریات بھی پوری کی جاسکتی ہیں،نسٹ یونیورسٹی عالمی تنظیم یونیڈو کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر نے بائیو ماس گیسی فکیشن ٹیکنالوجی ایکسپو سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے نسٹ یونیورسٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں کیونکہ نسٹ یونیورسٹی عالمی تنظیم یونیڈو کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ بائیو ماس گیسی فکیشن ٹیکنالوجی سے گھریلو ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور ٹیکنالوجی سے صنعتوں کی ضروریات بھی پوری کی جاسکتی ہیں،بائیو ماس گیسی فکیشن ٹیکنالوجی سے سستی توانائی حاصل کی جاسکتی ہے اور توانائی کے حصول کیلئے وسائل بتدریج کم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :