بلو چستان میگا کرپشن کیس ، سا بق صو با ئی مشیر خزا نہ میر خا لد لا نگو کے جسما نی ریما نڈ میں مزید 14روز کی تو سیع

بدھ 27 جولائی 2016 16:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) احتسا ب عدا لت کو ئٹہ کے جج عبدالمجید نا صر نے بلو چستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سا بق صو با ئی مشیر خزا نہ میر خا لد لا نگو کے جسما نی ریما نڈ میں مزید 14روزہ تو سیع کے احکامات دے دئیے ،میر خا لد لا نگو کو بدھ کے روزسخت سیکو رٹی میں احتسا ب عدا لت کو ئٹہ لا یا گیا تو اس مو قع پر نیشنل پارٹی کے مر کزی رہنما سر دار اسلم بزنجو ،رحمت صا لح بلو چ ،ٹکری شفقت لا نگو ، اور صو با ئی رہنما ؤں سمیت کا رکنوں کی بڑی تعداد احا طہ عدالت میں مو جو د تھی،میر خا لد لا نگو کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس مو قع پر نیب کی تفتیشی ٹیم کے اراکین وکلا ء سمیت میر خا لد لا نگو کے وکلا ء بھی مو جو د تھے، سما عت شروع ہو ئی تونیب حکا م کی جا نب سے میر خا لد لا نگو کی جسما نی ریما نڈ میں مزید 14روز کی تو سیع کی نیب کی جا نب سے بذریعہ تحریری درخواست استد عا کی گئی جبکہ اس مو قع پر میر خا لد لو نگو کے وکیل نے مو قف اختیا ر کیا کہ چو نکہ کیس کے حوا لے سے تما م تر دستا ویزات اور ریکا رڈ مو جو د ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ان کے مو کل کی جسما نی ریمانڈ میں مزید تو سیع نہ کی جا ئے ،اس مو قع پر میر خا لد لا نگو نے کہا کہ ان کے اکا ؤنٹس سے متعلق اخبا را ت میں غلط خبریں شا ئع کی گئی ہیں۔ اس لئے عدالت اس کا نو ٹس لیں۔ ان کے 48نہیں بلکہ صرف ایک بنک اکاؤنٹ ہے مگر اخبا را ت نے خبر میں ان کے اڑتا لیس اکا ؤنٹس کی خبر چھا پی ہے جو کہ من گھڑت ہے اس پر عدا لت کے جج نے انہیں مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ عدالت سے میڈیا نما ئندوں کو نہیں نکا لا جا سکتا ،عدا لت حقا ئق کی بنیا د پر فیصلے کر تی ہے۔

اخبا ری بیا نا ت پر نہیں ۔میڈیا ریا ست کا اہم ستو ن ہے۔ اس سے وابستہ افراد کو چا ہئے کہ وہ ذمہ داری سے رپورٹنگ کر ے ، بعد ازاں عدا لت کے جج نے نیب حکام کی جا نب سے گرفتار سا بق مشیر خزا نہ بلو چستان میر خا لد لا نگو کی جسما نی ریمانڈ میں تو سیع سے متعلق دائر درخواست کو منظو ر کر تے ہو ئے انہیں مزید 14روزہ ریما نڈپرنیب کے حوا لے کر نے کے احکا ما ت صا در کئے ،نیشنل پا رٹی کے رہنما ء رکن صو با ئی اسمبلی اورسا بق مشیر خزا نہ میر خا لد لا نگو کی پیشی کے مو قع پر نہ صرف نیشنل پا رٹی کے مر کزی رہنما ء سر دار اسلم بزنجو ،رحمت صا لح بلو چ اور دیگر احا طہ عدا لت میں مو جو د تھے بلکہ صو با ئی رہنما اور کا ر کنوں کی بھی بڑی تعداد تھی جن کا میر خا لد لا نگو نے ہا تھ ہلا کر شکر یہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :