تحریک انصاف نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

قرارداد میں رینجرز کے اختیارات پورے سندھ تک پھیلانے کا مطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 15:49

تحریک انصاف نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) تحریک انصاف نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اور ثمر علی خان نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد جمع کرائی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں رینجرز کے اختیارات پورے سندھ تک پھیلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رینجرز کو تمغے دینے کے بجائے انکی تذلیل کررہی ہے۔اگر رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہوچکی ہوتی تو آرمی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش نہ آتا۔