شارجہ: میونسیپیلٹی دفترمیں کرایوں کے کنٹریکٹ پیپر جمع کروانے والوں کی لمبی لائینیں

بدھ 27 جولائی 2016 15:47

شارجہ: میونسیپیلٹی دفترمیں کرایوں کے کنٹریکٹ پیپر جمع کروانے والوں ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): شارجہ میں پہلی اگست سے کرایوں کے کنٹریکٹ جمع کروانے کی فیسوں میں دو سے چار فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے ہونے والے اس اعلان کے بعد شارجہ کے رہا ئشیوں نے میونسیپیلٹی میں کنٹریکٹ کے کاغذات پرانی فیس کے ساتھ جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں۔ رہائشیو ں کے مطابق پہلی اگست سے تو کنٹریکٹ کی فیسوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ اسلیئے ہم پہلی اگست سے پہلے ہی اپنے کنٹریکٹ کے کاغذات پرانی فیسوں کے ساتھ جمع کروارہے ہیں۔جب سے نئی فیسوں کے متعلق اعلان ہوا ہے اس وقت سے میونیسپیلٹی کے دفاتر میں 450افراد اپنے کنٹریکٹ پیپر جمع کروانے آر ہے ہیں۔