مسلمان انتہا پسندوں کی دہشت گردی جرمنی تک بھی پہنچ چکی ہے، مہاجرین کے لیے پالیسیاں مزید سخت بنانی چاہیں

جرمن صوبے باویریا کے وزیر اعلیٰ ہورسٹ زے ہوفر کی ہرزہ سرائی

بدھ 27 جولائی 2016 15:27

جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) جرمن صوبے باویریا کے وزیر اعلیٰ ہورسٹ زے ہوفر کے نے کہا ہے کہ مسلمان انتہا پسندوں کی دہشت گردی جرمنی تک بھی پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق کرسچن سوشل یونین کے رہنماوٴں کے ایک اجتماع کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہورسٹ زے ہوفر نے کہااٹھارہ جولائی سے جرمنی میں ہونے والے پَے در پَے کئی حملوں میں چار حملہ آوروں سمیت پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ جرمنی کو اب اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ مسلمان انتہا پسندوں کی دہشت گردی اب جرمنی تک بھی پہنچ چکی ہے اور اْسے جواب میں سکیورٹی ہی نہیں بلکہ مہاجرین کی جانب اپنی پالیسیاں بھی مزید سخت بنانی چاہییں۔

متعلقہ عنوان :