پارٹی کی ہدایت کے مطابق لوگوں سے ملاقات کروں گا، پارٹی جو ہدایت دے گی اس پر عمل کرونگا،میری رہنمائی کیلئے سندھ کی تمام جماعتیں اور ہرشخص کی ضرورت ہے،ساتھیوں،اپوزیشن اور سندھ کے تمام دوستوں سے مدد چاہتا ہوں،کراچی آپریشن تب ہی ہوگا جب سب اپنا کردارادا کریں گے،سندھ میں رینجرز کا معاملہ جلد ہوجائیگا

سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق لوگوں سے ملاقات کروں گا، پارٹی جو ہدایت دے گی اس پر عمل کرونگا،میری رہنمائی کیلئے سندھ کی تمام جماعتیں اور ہرشخص کی ضرورت ہے اور ساتھیوں،اپوزیشن اور سندھ کے تمام دوستوں سے مدد چاہتا ہوں،کراچی آپریشن تب ہی ہوگا جب سب اپنا کردارادا کریں گے اور سندھ میں رینجرز کا معاملہ جلد ہوجائیگا۔

بدھ کو سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخدوم جمیل الزماں سے پرانے تعلقات ہیں۔ اسی لئے رہنمائی حاصل کرنے کیلئے مخدوم صاحب کے پاس آیا تھا۔پیر پگاڑا سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعہ کوپالیسی تقریر کروں گا،صوبے کو امن و امان کے چیلنج اور دیگر مسائل کا سامنا ہے،صوبے کے تمام لوگوں کی مدد اور رہنمائی بہت ضروری ہے،کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق لوگوں سے ملاقات کروں گا۔کوشش ہوگی سب کے پاس رہنمائی کیلئے جاؤں اور کوشش کروں گا ۔خود چل کر بڑوں سے رہنمائی لوں،پارٹی قیادت جو ہدایت دے گی اس پر عمل کروں گا۔سندھ میں مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی اور صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری کوشش کرونگا۔صوبے کے امن و امان کو چیلنجز کا سامنا ہے اور کراچی میں امن و امان میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب لڑنا سب کا انتخابی حق ہے جو بھی لڑے،ہماری خواہش ہوگی کہ افہام و تفہیم سے صوبے کے تمام معاملات حل ہوں اور میری رہنمائی کیلئے سندھ کی تمام جماعتیں اور ہرشخص کی ضرورت ہے،ساتھیوں اپوزیشن اور سندھ کے تمام دوستوں سے مدد چاہتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن تب ہی کامیاب ہوگا جب سب اپنا کردار ادا کریں گے۔سندھ میں رینجرز کا معاملہ بھی جلد ہوجائیگا۔