زیتو ن کی کاشت کیلئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے،زرعی ما ہرین

بدھ 27 جولائی 2016 15:17

فیصل آباد۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے وہیں ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی پیداوار برآمد بھی کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زیتو ن کی کاشت کیلئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے علاقے جہاں زیادہ سردی نہ پڑتی ہووہاں زیتون کو بآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ زیتون میں کلیاں بننے کیلئے موسم سرما کے دوران روزانہ درجہ حرارت کااتار چڑھاؤ ایک سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے تاہم پھول بننے کے بعد سردی زیتون کی فصل کو متاثر کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :