چنا ، مسور ، مونگ ، ماش پنجاب میں کاشت کی جانیوالی اہم دالیں ہیں،زرعی ماہرین

بدھ 27 جولائی 2016 15:17

فیصل آباد۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ چنا ، مسور ، مونگ ، ماش پنجاب میں کاشت کی جانیوالی اہم دالیں ہیں لیکن مونگ کے علاوہ چنا ،مسور ، ماش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں۔ کاشتکاروں کو نئی اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی کاشت سمیت جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کرواکر دالوں کی مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اہم دالوں کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں لہٰذا اگرکاشتکاروں میں نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے تو دالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان دالوں کی امپور ٹ پر خرج کئے جانے والے کثیر زر مبادلہ کی بچت سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ دالیں ہماری خوراک کا اہم حصہ ہیں جو سستے داموں پروٹین مہیاکرنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتیں نیز انسانی خوراک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے سمیت بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے بھی دالوں کی پیداوار میں اضافہ اشد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :