پیٹھا کدو کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کاانتخاب کیاجائے، محکمہ زراعت

بدھ 27 جولائی 2016 15:16

فیصل آباد۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء)محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کاانتخاب کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار کی صورت میں کاشتکاروں کو بہتر مالی منافع حاصل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگرچہ پیٹھا کدو کی پچھیتی فصل کی کاشت کامناسب وقت وسط اگست تک ہوتاہے تاہم اسے اگست کے آخر تک بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشت سے قبل زمین کو 8 سے 10ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سری کھاد ڈال کر ہل چلاتے اور سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیارکرلینا چاہیے۔