گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

بدھ 27 جولائی 2016 15:16

فیصل آباد۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء)محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار رواں موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کریں اور متاثرہ پودے بھی جلد از جلد اکھاڑ کر تلف کرنے سمیت ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج کل بعض مقامات پر گھیا توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار احتیاطی تدابیراختیارکرنے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔