آزاد کشمیر میں تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوئے، بدعنوانی کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہوگی

نامزد وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 15:13

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے بدعنوانی کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہوگی، نواز شریف کی جانب سے اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان وزیراعظم میں منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کا وزیراعظم نامزد کر کے ساتھ فری ہینڈ دے دیا ہے۔

آزاد کشمیر میں تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوئے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں نتائج تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایجنڈا میرٹ، گڈ گورننس اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آ کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :