مکئی کے کا شت کاروں کو بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کا مشور ہ

بدھ 27 جولائی 2016 15:09

سلانوالی۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) زرعی ماہرین نے مکئی کے کا شت کاروں کو بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کا مشور ہ دیتے ہو ئے کہا کہ مکئی کی سنتھٹک اقسام کیلئے آبپاش علاقوں میں در میانی زر خیز زمین کیلئے دو بور ی ڈ ی اے پی جمع ڈیڑھ بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ یا 5بور ی سنگل سپرفاسفیٹ 18فیصد جمع ڈیڑھ بور ی پوٹا شیم سلفیٹ جمع پو نی بور ی یور یا بو قت کا شت فی ایکڑ ڈالیں، بارانی علاقوں میں سار ی کھاد بوائی کے وقت ڈالیں ،کونپل کی مکھی کے حملہ کی صورت میں مکئی کے کاشت کا ر محکمہ زراعت کو توسیعی کا رکن سے مشور ہ کرکے سفارش کرد ہ زہروں کا استعما ل کریں۔

(جاری ہے)

موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہو ئے آبپاشی کریں البتہ کہی بار ش کا پانی زیا دہ کھڑا ہو جا ئے تو فالتو پانی فور ی طور پر کھیت سے نکا ل دیں ۔

متعلقہ عنوان :