کما د کے کا شت کا ر دیمک کے حملہ سے بچا ؤ کے تدا ر ک کیلئے کھیت کی بر وقت آبپاشی کریں، ماہرین زراعت

بدھ 27 جولائی 2016 15:09

سلانوالی۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کا شت کا ر جد ید سفارشات پر عمل کر کے کما د کی فصل سے 1500من فی ایکڑ پیداوار با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہما ر ے ہا ں کما د کی اوسط پیداوار 607من جبکہ ترقی پسند کا شت کا ر 2ہزار من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کر ر ہے ہیں، کما د کی فصل سے اچھی پیداوار کے حصو ل کیلئے حملہ آور کیڑوں پر کنٹرو ل حاصل کر نا انتہائی ضرور ی ہے اگر ا ن کیڑوں کا بروقت تدارک نہ کیا جا ئے تو یہ پیداوار میں بہت بڑ ی کمی کا سبب بنتے ہیں۔

کما د کے ا ن زر رساں کیڑوں میں دیمک جڑ تنے اور چوٹی کے گڑویں اور گر د ا س پور ی بورر گھوڑا مکھی سفید مکھی اور مائٹس شامل ہیں دیمک کے حملہ سے بچا ؤ اور سیا ہ بگ کے تدار ک کیلئے کھیت کی بر وقت آپیاشی کریں اور فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں بو ر رز کی سنڈ یو ں کے حملہ کے تدار ک کیلئے ٹرائیکوگر ا ما اور کرائیسو پر لہ جیسے مفید کیڑوں کے کا رڈز لگائیں جو محکمہ زراعت یا شو گر ملز کی لیبا رٹر یو ں سے دستیاب ہیں ۔

(جاری ہے)

کما د کی فصل پر سفید مکھی کے طبعی انسداد کیلئے گنے کی اونچائی 6فٹ ہو نے سے پہلے دا نے دا ر ز ہر استعما ل کریں، جو ؤ ں کے انسداد کیلئے ضرور ی ہے کہ فصل کو بر وقت پانی لگائیں اور کھیتوں کو جڑی بو ٹیوں سے صاف رکھیں اور حملہ شد ہ پتوں کو ضا ئع کر د ی۔

متعلقہ عنوان :