مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف محکمہ صحت کا کریک ڈاؤن

بدھ 27 جولائی 2016 15:08

خانیوال۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء)ڈ سی او زید بن مقصود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ دودھ جمع کرنے کے مراکز ‘ آئس فیکٹریو ں‘ مٹھائی کی دکانو ں پر صفائی کی ناقص صورت حال اور ملاوٹ کی شکایت پر کریک ڈاؤن کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سویٹ شا پ اور ایک ڈیری ملک سنٹر کو ناقص صفائی ‘ ملاوٹ شدہ اشیاء کے استعمال پر سیل کردیا ۔

انہوں نے کئی دودھ فروشوں سے نمونے لیکر تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادئیے ۔اس موقع پر مٹھائی میں استعمال ہونے والا مضر صحت کیمیکل اور کیچپ ضائع کردیا گیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا ۔