عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی

بدھ 27 جولائی 2016 15:08

میلبورن ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مستقبل میں خریداری کے معاہدے 5662 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزروکی پالیسی اجلاس کے تناظر میں تانبے کی قیمتوں میں کمی کا عمومی رجحان سامنے آیا ہے ۔ دوسری جانب میکسیکو اور تانبا پیدا کرنے والے دیگرممالک میں پیداوارمیں اضافے کی وجہ سے بھی مارکیٹ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔