ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

بدھ 27 جولائی 2016 15:03

ٹوکیو۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت آئندہ جنوری کیلئے ربڑ کی قیمتوں میں2.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے سودے 1.47ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت ستمبرکیلئے ربڑ کی قیمتوں میں 75 یوآٰن کی کمی ریکارڈ یک گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1669.06 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ سنگاپورمیں سائیکام ایکسچینج کے تحت ربڑ کی قیمتوں میں 2.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی کلوگر ام قیمت 128.5 یو ایس سینٹ ریکارڈ کی گئی۔