امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں کمی

بدھ 27 جولائی 2016 15:03

نیویارک ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق آئی سی ای فیوچرز کے تحت دسمبرکیلئے کپاس کی قیمتوں میں 0.54فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 72.29 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتیں 71.54 اور72.63 سینٹ فی پاؤنڈ کے درمیان رہیں۔