پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

بدھ 27 جولائی 2016 15:03

کوالالمپور ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) ملائیشیئن پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ امریکا میں سویا بین کی مارکیٹ میں استحکام ہے۔

(جاری ہے)

برسا ملائیشیا ڈیری ویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 1.7فیصد اضافہ کیا گیا جس کے بعد مستقبل میں خریداری کے معاہدے 569 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر48 ہزار297 لاٹس کا کاروبار ہوا۔