دبئی: عدالت کا بنگلہ مالک اور کنٹریکٹر کو ایشیائی شہری کے اہلخانہ کو ” دیت “ کی رقم ادا کرنے کا حکم

بدھ 27 جولائی 2016 15:01

دبئی: عدالت کا بنگلہ مالک اور کنٹریکٹر کو ایشیائی شہری کے اہلخانہ کو ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): دبئی اپیلٹ کورٹ نے دیت کے مقدمے میں تعمیراتی کمپنی کے کنٹریکٹر اور بنگلہ مالک کی اپیل کو مسترد کر دیاہے. عدالت نے بنگلے کے مالک اور کنٹریکٹر کو دورانِ ڈیوٹی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونیوالے ایشیائی شہری کے اہلخانہ کو ” دیت “ کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایشیائی ورکر تعمیراتی کام کے دوران کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

شہری کے اہلخانہ نے کنٹریکٹر اور بنگلہ مالک پر مقدمہ دائر کر دیا تھا۔ پچھلے ماہ دبئی کریمنل کورٹ نے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کےحق میں فیصلہ دے دیا تھا۔اپنے فیصلے میں بنگلہ مالک اور کنٹریکٹر کو دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم سنایا تھا ۔ جس پر دونوں نے اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی ۔ لیکن اپیل کورٹ نے آج ان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کو بھی مسترد کر دیاہے ۔ اور دونوں کو جاں بحق شہری کے اہلخانہ کو دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔