اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی دائت پر سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے کے معاملے پر کارروائی جاری،،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے ڈی ایچ اے انتظامیہ سے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جولائی 2016 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی۔2016ء) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات سیشن جج لاہور کوبھجوائےتھے۔

(جاری ہے)

خصوصی عدالت کے احکامات موصول ہوتے ہی سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے ڈی ایچ اے انتظامیہ سے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔سیشن جج نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو سابق صدر پروز مشرف کی ڈیفنس لاہور میں موجود تمام جایدادوں کی تفصیلات تس جولائی کو پیش کرنے کی ہدائت کی ہے۔سیشن جج لاہور نذیر گجانہ تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او کو عدالتی احکامات کی تعمیل کے پہلے ہی احکامات صار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :