تامل ڈرامے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ ہر تہلکہ مچا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 14:53

تامل ڈرامے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ ہر تہلکہ مچا دیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : ہم نے اکثر بھارتی ٹی وی چینلز کے ڈرامہ سیریلز تو بہت دیکھے ہوں گے جن میں کوئی بھی مر کے دوبارہ زندہ ہو جاتا ہے ، ایسا ہی ایک ڈرامہ حال ہی میں اپنے بھونڈے اور غیر حقیقی اسکرپٹ کی وجہ سے مشہور ہوا جس کا نام ”سُسرال ثمر کا“ تھا۔اس ڈرامے میں ایک ناگن تو تھی ہی لیکن ایک اور کردار مکھی بن جاتا ہے۔

اتنے مضحکہ خیز اسکرپٹ کی کمی تھی کہ تامل زبان کا بھی ایک ڈرامہ سامنے آگیا جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر مسکراہٹیں تو بکھیریں ہی لیکن لوگ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ جی ہاں! اس ڈرامے کا نام ”چندرالیکھا“ ہے جس کے ایک سین میں ایک خاتون اور اس کا شوہر مندر کے باہر موجود ہوتے ہیں کہ خاتون کو کوئی سامنے سے ماتھے پر گولی مار دیتا ہے لیکن خاتون نیچے سے گرنے سے قبل اپنے بال ٹھیک کرتی ہے اور نیچے گر جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حیرانگی تو یہ کہ سر کے عین درمیان میں گولی لگنے کے باوجود بھی خاتون کی موت نہیں ہوتی۔ خاتون کا شوہر اسے اٹھا کر گاڑی میں لاتا ہے اور ابھی بھی خاتون زندہ ہے۔ اچانک ہی خاتون سامنے نیچے گرے گجروں کی جانب اشارہ کرتی ہے، شوہر بھاگ کر گجرے لاتا ہے اور اپنی زخمی بیوی کے بالوں میں لگاتا ہے۔ جی نہیں! ابھی بھی خاتون زندہ ہیں اور اپنے شوہر کی گود میں سر رکھ لیتی ہیں۔

شوہر چہرے پر درد کے تاثرات لیے اپنی بیوی کو دیکھتا ہےمانا بیوی سے زیادہ شوہر کو درد ہو رہا ہو۔ اور ابھی بھی یہ خاتون زندہ ہی ہیں ، زخمی خاتون شوہر کی گود میں لیٹے موبائل اٹھا کر اپنے سینے سے لگا لیتی ہیں، لیکن المیہ تو یہ کہ ابھی بھی خاتون زندہ ہی ہے۔ اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر 40 ہزار سے زائد بار شئیر کیا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسکرپٹ اور اداکاروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس ویڈیو سے خوب لُطف اُٹھایا ہے۔اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :